مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5483
وَعَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، سَمِعَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عُمَرَ وَهُوَ يَحْلِفُ بِأَبِيهِ ، فَقَالَ : أَلَا إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، فَقَالَ عُمَرُ : فَوَاللهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا بَعْدُ ذَاكِرًا وَلَا آثِرًا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو ان کے باپ کی قسم کھاتے ہوئے سنا تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”خبردار! یقیناً اللہ تعالیٰ تمہیں اپنے آبا و اجداد کی قسمیں کھانے سے منع فرماتا ہے۔“ اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اللہ کی قسم! جب سے میں نے رسول اللہ ﷺ سے یہ ممانعت سنی، اس کے بعد میں نے کبھی ان کی قسم نہیں کھائی، نہ خود اپنی طرف سے اور نہ ہی کسی دوسرے کی بات حکایتاً نقل کرتے ہوئے۔“