مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5479
وَعَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : مَنِ اشْتَرَى نَخْلًا بَعْدَ أَنْ تُؤَبَّرَ فَثَمَرَتُهَا لِلْبَائِعِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ ، وَمَنْ بَاعَ عَبْدًا وَلَهُ مَالٌ فَمَالُهُ لِلْبَائِعِ ، إِلَّا أَنْ يَشْتَرِطَ الْمُبْتَاعُ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس شخص نے کھجور کے ایسے درخت خریدے جن کی تلقیح (گابھا ڈالنا) ہو چکی ہو تو ان کا پھل فروخت کرنے والے ہی کا ہوگا، الا یہ کہ خریدار (خریدتے وقت اسے حاصل کرنے کی) شرط لگا لے، اور جس شخص نے کوئی ایسا غلام فروخت کیا جس کے پاس کچھ مال ہو تو اس کا وہ مال بیچنے والے ہی کا ہوگا، الا یہ کہ خریدار (خریداری کے وقت اس مال کی بھی) شرط رکھ لے۔“