مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ ، قَالَ عَاصِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللهِ : أَخْبَرَنِي ، قَالَ : سَمِعْتُ سَالِمًا يُحَدِّثُ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، أَنَّ عُمَرَ ، قَالَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ مَا نَعْمَلُ فِيهِ ؟ فِي أَمْرٍ قَدْ فُرِغَ مِنْهُ أَوْ فِي أَمْرٍ مُبْتَدَأٍ أَوْ مُبْتَدَعٍ ؟ قَالَ : فِيمَا قَدْ فُرِغَ - شَكَّ شُعْبَةُ - مِنْهُ اعْمَلْ يَا ابْنَ الْخَطَّابِ فَكُلٌّ مُيَسَّرٌ ، أَمَّا مَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ السَّعَادَةِ ، فَإِنَّهُ يَعْمَلُ لِلسَّعَادَةِ ، وَمَنْ كَانَ مِنْ أَهْلِ الشَّقَاءِ ، فَإِنَّهُ يَعْمَلُ لِلشَّقَاءِ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! آپ کا کیا خیال ہے کہ ہم جو عمل کرتے ہیں وہ کسی ایسے معاملے کے بارے میں ہے جو (تقدیر میں پہلے ہی) طے پا چکا ہے یا کسی ایسے معاملے میں جو اب شروع ہوا ہے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(اے عمر! اعمال) اس معاملے میں ہیں جو طے ہو چکا ہے، اے ابنِ خطاب! تم عمل کرتے رہو کیونکہ ہر شخص کے لیے وہی راستہ آسان کر دیا جاتا ہے (جس کے لیے اسے پیدا کیا گیا)، چنانچہ جو خوش بختوں میں سے ہو وہ سعادت مندوں والے عمل کرتا ہے اور جو بدبختوں میں سے ہو وہ بدبختی والے کام کرتا ہے“، اس روایت کے ایک لفظ میں امام شعبہ رحمہ اللہ کو شک ہوا ہے۔