مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5446
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا نَافِعُ بْنُ عُمَرَ الْجُمَحِيُّ ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُوسَى ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللهِ فِي سَفَرٍ ، فَمَرَّتْ رُفْقَةٌ لِأُمِّ الْبَنِينَ فِيهَا أَجْرَاسٌ ، فَحَدَّثَ سَالِمٌ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : لَا تَصْحَبُ الْمَلَائِكَةُ رُفْقَةً فِيهَا جُلْجُلٌ ، فَكَمْ فِي هَذِهِ مِنْ جُلْجُلٍ ؟ ! .
ترجمہ
ابوبکر بن موسیٰ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں ایک سفر کے دوران سالم بن عبداللہ رحمہ اللہ کے ساتھ تھا، وہاں سے ام البنین کا ایک قافلہ گزرا جس میں گھنٹیاں لگی ہوئی تھیں، تو سالم رحمہ اللہ نے اپنے والد سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے واسطے سے رسول اللہ ﷺ کا یہ فرمان بیان کیا کہ: ”فرشتے اس قافلے کی رفاقت اختیار نہیں کرتے جس میں گھنٹی ہو“، (سالم رحمہ اللہ نے اس قافلے کی حالت دیکھ کر فرمایا) اور اس ایک قافلے میں کس قدر زیادہ گھنٹیاں موجود ہیں۔