مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ مَعْمَرٍ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنَّ غَيْلَانَ بْنَ سَلَمَةَ الثَّقَفِيَّ أَسْلَمَ وَتَحْتَهُ عَشْرُ نِسْوَةٍ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اخْتَرْ مِنْهُنَّ أَرْبَعًا ، فَلَمَّا كَانَ فِي عَهْدِ عُمَرَ طَلَّقَ نِسَاءَهُ ، وَقَسَمَ مَالَهُ بَيْنَ بَنِيهِ ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عُمَرَ فَلَقِيَهُ ، فَقَالَ : إِنِّي أَظُنُّ الشَّيْطَانَ فِيمَا يَسْتَرِقُ مِنَ السَّمْعِ سَمِعَ بِمَوْتِكَ ، فَقَذَفَهُ فِي نَفْسِكَ ، وَلَعَلَّكَ أَنْ لَا تَمْكُثَ إِلَّا قَلِيلًا ، وَايْمُ اللهِ لَتُرْجِعَنَّ نِسَاءَكَ وَلَتَرْجِعَنَّ فِي مَالِكَ ، أَوْ لَأُوَرِّثُهُنَّ ، وَلَآمُرَنَّ بِقَبْرِكَ فَيُرْجَمُ كَمَا رُجِمَ قَبْرُ أَبِي رِغَالٍ .
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ سیدنا غیلان بن سلمہ ثقفی رضی اللہ عنہ جب مشرف بہ اسلام ہوئے تو ان کے نکاح میں دس بیویاں تھیں، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے ارشاد فرمایا: ”ان میں سے چار کو منتخب کر لو۔“ پھر جب سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کا دورِ خلافت آیا تو انہوں نے اپنی بیویوں کو طلاق دے دی اور اپنا مال اپنے بیٹوں کے درمیان تقسیم کر دیا، جب یہ اطلاع سیدنا عمر رضی اللہ عنہ تک پہنچی تو انہوں نے ان سے ملاقات کی اور فرمایا: ”میرا خیال ہے کہ شیطان نے آسمانی خبریں اچکنے کے دوران تمہاری موت کی خبر سنی اور اسے تمہارے دل میں ڈال دیا ہے، اور شاید اب تمہارا (دنیا میں) قیام تھوڑی ہی دیر ہے۔ اللہ کی قسم! تم اپنی بیویوں سے رجوع کرو اور اپنا مال بھی واپس لو، ورنہ میں ان بیویوں کو تمہارا وارث بنا دوں گا اور تمہاری قبر کے بارے میں ایسا حکم دوں گا کہ اس پر ویسے ہی پتھر برسائے جائیں گے جیسے ابورغال کی قبر پر برسائے گئے تھے۔“