مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن عمر— عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ باب: عبداللہ بن عمر کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5430
وَعَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ سَالِمٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ اللهَ يَنْهَاكُمْ أَنْ تَحْلِفُوا بِآبَائِكُمْ ، قَالَ عُمَرُ : فَوَاللهِ مَا حَلَفْتُ بِهَا آثِرًا وَلَا ذَاكِرًا .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ تعالیٰ تمہیں تمہارے باپ دادا کی قسم کھانے سے منع فرماتا ہے“، سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”پس اللہ کی قسم! جب سے میں نے یہ ممانعت سنی ہے، میں نے کبھی ان کی قسم نہیں کھائی، نہ اپنی طرف سے اور نہ ہی کسی دوسرے کی بات نقل کرتے ہوئے۔“