مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5405
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَنَّ ابْنَ مَسْعُودٍ بَاعَ مِنَ الْأَشْعَثِ رَقِيقًا مِنْ رَقِيقِ الْإِمَارَةِ ، فَأَتَاهُ يَتَقَاضَاهُ ، فَاخْتَلَفَا فِي الثَّمَنِ ، فَقَالَ ابْنُ مَسْعُودٍ : تَرْضَى أَنْ أَقْضِيَ بَيْنِي وَبَيْنَكَ بِقَضَاءِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ إِذَا اخْتَلَفَ الْبَيِّعَانِ فَالْقَوْلُ مَا قَالَ الْبَائِعُ ، أَوْ يَتَرَادَّانِ .
ترجمہ
القاسم بن عبد الرحمن رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے سیدنا اشعث رضی اللہ عنہ کے ہاتھ سرکاری بیت المال کے غلاموں میں سے کچھ غلام فروخت کیے، پھر جب وہ ان سے قیمت کا تقاضا کرنے آئے تو ان کے درمیان قیمت کے متعلق اختلاف ہو گیا، جس پر سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”کیا تم اس بات پر راضی ہو کہ میں تمہارے اور اپنے درمیان رسول اللہ ﷺ کے فیصلے کے مطابق فیصلہ کروں؟“ (آپ ﷺ کا فرمان ہے:) ”جب خرید و فروخت کرنے والے آپس میں اختلاف کریں تو بات وہی معتبر ہو گی جو بیچنے والا کہے، یا پھر وہ دونوں سودا ختم کر دیں۔“