مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّهُ جَاءَ حَبْرٌ مِنَ الْيَهُودِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، فَقَالَ: إِنَّهُ إِذَا كَانَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ جَعَلَ اللَّهُ السَّمَاوَاتِ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْأَرَضِينَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْجِبَالَ وَالشَّجَرَ عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْمَاءَ وَالثَّرَى عَلَى إِصْبَعٍ، وَالْخَلَائِقَ كُلَّهَا عَلَى إِصْبَعٍ، ثُمَّ يَهُزُّهُنَّ، ثُمَّ يَقُولُ: أَنَا الْمَلِكُ، أَنَا الْمَلِكُ، «فَلَقَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم ضَحِكَ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ تَعَجُّبًا لِمَا قَالَ تَصْدِيقًا لَهُ، ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم»: {وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ} [الأنعام: 91] إِلَى قَوْلِهِ {عَمَّا يُشْرِكُونَ} [الزمر: 67]سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”یہود کا ایک جید عالم رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا اور کہنے لگا: جب قیامت کا دن ہوگا تو اللہ تعالیٰ آسمانوں کو ایک انگلی پر، زمینوں کو ایک انگلی پر، پہاڑوں اور درختوں کو ایک انگلی پر، پانی اور مٹی کو ایک انگلی پر اور تمام مخلوقات کو ایک انگلی پر رکھ لے گا، پھر انہیں حرکت دے گا اور فرمائے گا: میں ہی بادشاہ ہوں، میں ہی بادشاہ ہوں؛ (سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ) میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ ﷺ اس کی بات پر تعجب کرتے ہوئے اور اس کی تصدیق فرماتے ہوئے اس قدر تبسم فرمایا کہ آپ ﷺ کی داڑھیں مبارک ظاہر ہو گئیں، پھر رسول اللہ ﷺ نے یہ آیت مبارکہ تلاوت فرمائی: ﴿وَمَا قَدَرُوا اللَّهَ حَقَّ قَدْرِهِ﴾ ”اور ان لوگوں نے اللہ کی ویسی قدر نہ جانی جیسی اس کی قدر کرنے کا حق تھا“ سے لے کر ﴿عَمَّا يُشْرِكُونَ﴾ ”وہ ان کے شرک سے پاک اور بلند تر ہے“ تک۔“