مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مُغِيرَةَ ، عَنْ أَصْحَابِهِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنِ الْأَسْوَدِ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ عَبْدِ اللهِ بِمِنًى ، فَلَمَّا صَلَّى عُثْمَانُ بِهَا أَرْبَعَ رَكَعَاتٍ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ حِينَ فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ : قَدْ صَلَّيْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي هَذَا الْمَكَانِ رَكْعَتَيْنِ ، وَصَلَّى أَبُو بَكْرٍ رَكْعَتَيْنِ ، وَصَلَّى عُمَرُ رَكْعَتَيْنِ ، قَالَ : فَأُرَاهُ قَدْ ذَكَرَ مَا كَانَ صَلَّى عُثْمَانُ رَكْعَتَيْنِ ، ثُمَّ قَالَ : صَلَّى الْيَوْمَ أَرْبَعًا ، قَالَ الْأَسْوَدُ : فَقُلْتُ لَهُ : يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، أَلَا سَلَّمْتَ مِنَ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ وَصَلَّيْتَ الرَّكْعَتَيْنِ الْأُخْرَيَيْنِ بَعْدُ تَسْبِيحًا ؟ قَالَ : الْخِلَافُ شَرٌّ .
اسود رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ مِنیٰ میں سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے ہمراہ تھے، پس جب سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے وہاں چار رکعتیں پڑھائیں تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے اپنی نماز سے فارغ ہو کر فرمایا: ”میں نے اسی مقام پر رسول اللہ ﷺ کے ساتھ دو رکعتیں ادا کیں، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی دو رکعتیں پڑھیں اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے بھی دو رکعتیں پڑھیں“، راوی کہتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بھی (ابتداءً) دو ہی رکعتیں پڑھا کرتے تھے، پھر فرمایا: ”آج انہوں نے چار رکعتیں پڑھائیں“، اسود رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے عرض کی: اے ابو عبد الرحمن! کیا آپ نے پہلی دو رکعتوں پر سلام نہیں پھیرا تھا کہ بعد والی دو رکعتیں آپ بطورِ نفل ادا کر لیتے؟ تو انہوں نے جواب دیا: ”اختلاف کرنا شر (برائی) ہے“۔