مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5329
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَيُّ الْأَعْمَالِ أَحَبُّ إِلَى اللهِ ؟ قَالَ : تُصَلِّي الصَّلَوَاتِ لِمَوَاقِيتِهَا ، قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ : ثُمَّ بِرُّ الْوَالِدَيْنِ ، قَالَ : قُلْتُ : ثُمَّ أَيُّ ؟ قَالَ : ثُمَّ الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَلَوِ اسْتَزَدْتُهُ لَزَادَنِي .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اللہ تعالیٰ کے نزدیک کون سے اعمال سب سے زیادہ محبوب ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمہارا نمازوں کو ان کے مقررہ اوقات پر ادا کرنا۔“ انہوں نے عرض کیا: پھر کون سا عمل؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کرنا۔“ انہوں نے عرض کیا: پھر کون سا؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر اللہ کی راہ میں جہاد کرنا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ اگر میں آپ ﷺ سے مزید دریافت کرتا تو آپ ﷺ مجھے مزید اعمال بھی بتا دیتے۔