مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
وَعَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم لَيْلَةً صَلَاةَ الْعِشَاءِ، ثُمَّ خَرَجَ إِلَى الْمَسْجِدِ، فَإِذَا النَّاسُ يَنْتَظِرُونَ الصَّلَاةَ، فَقَالَ: «إِنَّهُ لَيْسَ مِنْ أَهْلِ الْأَدْيَانِ أَحَدٌ يَذْكُرُ اللَّهَ فِي هَذِهِ السَّاعَةِ غَيْرُكُمْ»، قَالَ: وَأُنْزِلَتْ هَؤُلَاءِ الْآيَاتُ: {لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ} [آل عمران: 113] إِلَى {وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ} [آل عمران: 115]سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات رسول اللہ ﷺ نے عشاء کی نماز میں تاخیر فرمائی، پھر جب آپ ﷺ مسجد تشریف لائے تو لوگ نماز کے انتظار میں بیٹھے تھے، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تمام مذاہب کے ماننے والوں میں سے تمہارے سوا کوئی ایسا نہیں ہے جو اس وقت اللہ تعالیٰ کی یاد میں مشغول ہو۔“ سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ اسی پس منظر میں یہ آیاتِ مبارکہ نازل ہوئیں: ﴿لَيْسُوا سَوَاءً مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ أُمَّةٌ قَائِمَةٌ﴾ (وہ سب ایک جیسے نہیں ہیں، اہلِ کتاب میں ایک گروہ ایسا بھی ہے جو [حق پر] قائم ہے) سے لے کر ﴿وَاللَّهُ عَلِيمٌ بِالْمُتَّقِينَ﴾ (اور اللہ تعالیٰ تقویٰ شعار لوگوں سے خوب واقف ہے) تک۔