مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّ آخِرَ مَنْ دَخَلَ الْجَنَّةَ لَرَجُلٌ يَمْشِي عَلَى الصِّرَاطِ فَيَنْكَبُّ مَرَّةً وَيَمْشِي مَرَّةً ، تَسْفَعُهُ النَّارُ مَرَّةً ، فَإِذَا جَاوَزَ الصِّرَاطَ الْتَفَتَ إِلَيْهَا ، فَقَالَ : تَبَارَكَ الَّذِي نَجَّانِي مِنْكِ ، لَقَدْ أَعْطَانِي مَا لَمْ يُعْطِ أَحَدًا مِنَ الْأَوَّلِينَ وَالْآخِرِينَ ، قَالَ : فَتُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ فَيَنْظُرُ إِلَيْهَا ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا ، وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا ، فَيَقُولُ : أَيْ عَبْدِ ، فَلَعَلِّي إِنْ أَدْنَيْتُكَ تَسْأَلُنِي غَيْرَهَا ، فَيَقُولُ : لَا يَا رَبِّ ، فَيُعَاهِدُهُ أَنْ لَا يَسْأَلَهُ غَيْرَهَا ، وَالرَّبُّ تَبَارَكَ وَتَعَالَى يَعْلَمُ أَنَّهُ سَيَسْأَلُهُ لِأَنَّهُ يَرَى مَا لَا صَبْرَ لَهُ ، فَيُدْنِيهِ مِنْهَا ، ثُمَّ تُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ هِيَ أَحْسَنُ مِنْهَا ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا ، وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا ، فَيَقُولُ : أَيْ عَبْدِ ، أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا ؟ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ هَذِهِ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا ، فَيُدْنِيهِ مِنْهَا ، فَتُرْفَعُ لَهُ شَجَرَةٌ عِنْدَ بَابِ الْجَنَّةِ هِيَ أَحْسَنُ مِنْهَا ، فَيَقُولُ : يَا رَبِّ أَدْنِنِي مِنْ هَذِهِ الشَّجَرَةِ فَأَسْتَظِلَّ بِظِلِّهَا ، وَأَشْرَبَ مِنْ مَائِهَا فَيَقُولُ : أَيْ عَبْدِ أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا ؟ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ هَذِهِ لَا أَسْأَلُكَ غَيْرَهَا ، فَيُعَاهِدُهُ - وَالرَّبُّ يَعْلَمُ أَنَّهُ سَيَسْأَلُهُ غَيْرَهَا لِأَنَّهُ يَرَى مَا لَا صَبْرَ لَهُ - فَيُدْنِيهِ مِنْهَا ، فَيَسْمَعُ أَصْوَاتَ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، الْجَنَّةَ الْجَنَّةَ ، فَيَقُولُ : أَيْ عَبْدِي ، أَلَمْ تُعَاهِدْنِي أَنْ لَا تَسْأَلَنِي غَيْرَهَا ؟ فَيَقُولُ : يَا رَبِّ ، أَدْخِلْنِي الْجَنَّةَ فَيَقُولُ تَبَارَكَ وَتَعَالَى : مَا يَصْرِينِي مِنْكَ أَيْ عَبْدِي ، أَيُرْضِيكَ أَنْ أُعْطِيَكَ الدُّنْيَا وَمِثْلَهَا مَعَهَا ؟ قَالَ : فَيَقُولُ : أَتَهْزَأُ بِي وَأَنْتَ رَبُّ الْعِزَّةِ ؟ فَضَحِكَ عَبْدُ اللهِ حَتَّى بَدَتْ نَوَاجِذُهُ ، ثُمَّ قَالَ : أَلَا تَسْأَلُونِي لِمَ ضَحِكْتُ ؟ قَالُوا : لِمَ ضَحِكْتَ ؟ قَالَ : لِضَحِكِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً جنت میں سب سے آخر میں داخل ہونے والا وہ شخص ہو گا جو پل صراط پر چلے گا، کبھی گرے گا، کبھی چلے گا اور کبھی آگ اسے جھلسائے گی، پھر جب وہ اسے پار کر لے گا تو اس کی طرف مڑ کر دیکھے گا اور کہے گا: «تَبَارَكَ الَّذِي نَجَّانِي مِنْكِ» ”بڑی بابرکت ہے وہ ذات جس نے مجھے تجھ سے نجات عطا فرمائی، اللہ نے مجھے وہ کچھ عطا فرمایا ہے جو اولین و آخرین میں سے کسی کو نہیں دیا“، پھر اس کے لیے ایک درخت ظاہر کیا جائے گا تو وہ اسے دیکھ کر عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں رہوں اور اس کا پانی پیوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندے! شاید اگر میں تجھے اس کے قریب کر دوں تو تو مجھ سے اس کے علاوہ کچھ اور مانگے؟ وہ عرض کرے گا: نہیں اے میرے رب! اور وہ اللہ سے عہد کرے گا کہ اس کے سوا کچھ نہیں مانگے گا، اور پروردگار تبارک و تعالیٰ جانتے ہیں کہ وہ عنقریب سوال کرے گا کیونکہ وہ ایسی چیز دیکھ رہا ہے جس پر اسے صبر نہیں، پس اللہ اسے اس کے قریب کر دے گا، پھر اس کے لیے ایک اور درخت ظاہر کیا جائے گا جو پہلے سے زیادہ خوبصورت ہو گا تو وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں رہوں اور اس کا پانی پیوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندے! کیا تو نے مجھ سے عہد نہیں کیا تھا کہ اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! بس یہ (عطا کر دیں)، اس کے سوا کچھ نہیں مانگوں گا، چنانچہ اللہ اسے اس کے قریب کر دے گا، پھر جنت کے دروازے کے پاس ایک اور درخت بلند کیا جائے گا جو ان سب سے زیادہ خوبصورت ہو گا تو وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! مجھے اس درخت کے قریب کر دے تاکہ میں اس کے سائے میں رہوں اور اس کا پانی پیوں، اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندے! کیا تو نے مجھ سے عہد نہیں کیا تھا کہ اس کے علاوہ کچھ نہیں مانگے گا؟ وہ عرض کرے گا: اے میرے رب! بس یہ (عطا کر دیں)، اس کے سوا کچھ نہیں مانگوں گا، وہ اللہ سے عہد کرے گا جبکہ رب تعالیٰ جانتے ہیں کہ وہ اس کے سوا بھی مانگے گا کیونکہ وہ ایسی نعمتیں دیکھ رہا ہے جن پر اسے صبر نہیں، چنانچہ اللہ اسے اس کے قریب کر دے گا تو وہ اہل جنت کی آوازیں سنے گا اور عرض کرے گا: اے میرے رب! جنت، جنت! اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اے میرے بندے! کون سی چیز تیرا سوال ختم کرے گی؟ کیا تجھے یہ بات راضی کر دے گی کہ میں تجھے پوری دنیا اور اس کے برابر ایک اور دنیا عطا کر دوں؟ وہ عرض کرے گا: کیا آپ مجھ سے مذاق فرما رہے ہیں حالانکہ آپ رب العزت ہیں؟“ اس کے بعد سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ (یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے) ہنس پڑے یہاں تک کہ ان کی داڑھیں مبارک نظر آنے لگیں، پھر انہوں نے پوچھا: ”کیا تم مجھ سے نہیں پوچھو گے کہ میں کیوں ہنسا؟“ لوگوں نے پوچھا: آپ کیوں ہنسے؟ انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے (اسی طرح) ہنسنے کی وجہ سے۔“