مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5287
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: دَخَلْتُ أَنَا وَعَمِّي عَلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ بِالْهَاجِرَةِ فَأَقَامَ الصَّلَاةَ، فَتَأَخَّرْنَا خَلْفَهُ، «فَأَخَذَ بَيْدِ أَحَدِنَا بِيَمِينِهِ، وَالْآخَرِ بِشِمَالِهِ فَجَعَلَنَا عَنْ يَمِينِهِ وَعَنْ شِمَالِهِ»، فَلَمَّا صَلَّى قَالَ: هَكَذَا كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم يَصْنَعُ هَذَا إِذَا كَانُوا ثَلَاثَةًترجمہ
الاسود بن یزید رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے بیان کیا کہ میں اور میرے چچا سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کے پاس سخت دوپہر کے وقت حاضر ہوئے، تو انہوں نے نماز کھڑی کی، ہم (نماز کے لیے) ان کے پیچھے ہٹنے لگے تو انہوں نے ہم میں سے ایک کا ہاتھ اپنے دائیں ہاتھ سے اور دوسرے کا اپنے بائیں ہاتھ سے پکڑا اور ہمیں اپنے دائیں اور بائیں جانب (اپنے برابر) کھڑا کر لیا، پھر جب وہ نماز مکمل کر چکے تو فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ اسی طرح کیا کرتے تھے جب (نمازیوں کی تعداد) تین ہوتی تھی“۔