مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ سُفْيَانَ، حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ، عَنْ عُمَارَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ رَبِيعَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: إِنِّي لَمُسْتَتِرٌ بِأَسْتَارِ الْكَعْبَةِ إِذْ دَخَلَ ثَلَاثَةُ نَفَرٍ: ثَقَفِيٌّ وَخَتَنَاهُ قُرَشِيَّانِ، فَتَحَدَّثُوا بَيْنَهُمْ بِحَدِيثٍ، فَقَالَ أَحَدُهُمْ: أَتَرَى اللَّهَ يَسْمَعُ مَا قُلْنَا؟ قَالَ أَحَدُهُمْ: يَسْمَعُ إِذَا رَفَعْنَا، وَلَا يَسْمَعُ إِذَا خَفَضْنَا، وَقَالَ الْآخَرُ: إِنْ كَانَ يَسْمَعُ مِنَّا شَيْئًا فَإِنَّهُ يَسْمَعُهُ كُلَّهُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صلى الله عليه وسلم، «فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ»: {وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ} [فصلت: 22] الْآيَةُسیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں کعبہ کے پردوں کے پیچھے چھپا ہوا تھا کہ اچانک تین اشخاص آئے جن میں ایک ثقفی اور اس کے دو داماد قریشی تھے۔ انہوں نے آپس میں کچھ گفتگو کی تو ان میں سے ایک نے کہا: ”کیا تمہارا یہ خیال ہے کہ اللہ ہماری بات سن رہا ہے؟“ ان میں سے ایک نے جواب دیا: ”جب ہم آواز بلند کریں تو وہ سنتا ہے اور جب پست آواز میں بات کریں تو نہیں سنتا۔“ جبکہ دوسرے نے کہا: ”اگر وہ ہماری گفتگو کا کچھ حصہ سنتا ہے تو پھر وہ پوری گفتگو ہی سنتا ہے۔“ چنانچہ میں رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا «فَذَكَرْتُ ذَلِكَ لَهُ فَنَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ» ”اور میں نے آپ ﷺ کے سامنے اس واقعے کا تذکرہ کیا، تو یہ آیتِ مبارکہ نازل ہوئی“: ﴿وَمَا كُنْتُمْ تَسْتَتِرُونَ أَنْ يَشْهَدَ عَلَيْكُمْ﴾ ”اور تم (اپنے گناہوں کو) اس خوف سے نہیں چھپاتے تھے کہ تمہارے کان، تمہاری آنکھیں اور تمہاری کھالیں تمہارے خلاف گواہی دیں گی“۔“