❮
❯
حدیث نمبر: 5238
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، عَنِ التَّيْمِيِّ ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يَمْنَعَنَّ أَحَدَكُمْ أَذَانُ بِلَالٍ - أَوْ قَالَ : نِدَاءُ بِلَالٍ - مِنْ سَحُورِهِ ، فَإِنَّهُ يُؤَذِّنُ - أَوْ قَالَ : يُنَادِي - بِلَيْلٍ ، لِيَرْجِعَ قَائِلَكُمْ ، وَيُوقِظَ نَائِمَكُمْ ، وَقَالَ : لَيْسَ أَنْ تَقُولَ هَكَذَا وَهَكَذَا ، وَصَوَّبَ يَدَهُ وَرَفَعَهَا حَتَّى يَقُولَ هَكَذَا ، وَفَرَّجَ بَيْنَ أَصَابِعِهِ .
ترجمہ

سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے کسی کو سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کی اذان - یا فرمایا کہ ان کی پکار - سحری کھانے سے ہرگز نہ روکے، کیونکہ وہ ابھی رات ہی ہوتی ہے جب وہ اذان دیتے ہیں - یا فرمایا کہ پکارتے ہیں - تاکہ تم میں سے جو (نمازِ تہجد میں) مشغول ہو وہ (فراغت کے لیے) لوٹ آئے اور جو سو رہا ہو وہ بیدار ہو جائے“ اور آپ ﷺ نے (صبحِ صادق کی کیفیت واضح کرتے ہوئے) فرمایا: ”فجر اس طرح نہیں ہوتی“ اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک کو نیچے کر کے اوپر کی طرف اٹھایا (یعنی محض لمبائی میں چمکنے والی روشنی مراد نہیں) ”بلکہ وہ اس طرح ہوتی ہے“ اور آپ ﷺ نے اپنی انگلیوں کو (چوڑائی میں) پھیلا کر دکھایا۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5238
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 596، 4993، 6820، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1093، وأخرجه سنن النسائي برقم: 641، 2170، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 2347، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 1696، وأخرجه مسند أحمد برقم: 3646، 3709، 4136، وأخرجه فتح الباري برقم: 596، 1819، 6820، وأخرجه صحيح ابن خزيمة برقم: 402، 1928، وأخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10558، وأخرجه صحيح ابن حبان برقم: 3468، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5216»