مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَكِيعٌ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ أَبِي قَيْسٍ ، عَنْ هُزَيْلٍ ، قَالَ : جَاءَ رَجُلٌ إِلَى أَبِي مُوسَى وَسَلْمَانَ بْنِ رَبِيعَةَ فَسَأَلَهُمَا عَنِ ابْنَةٍ ، وَابْنَةِ ابْنٍ ، وَأُخْتٍ لِأَبٍ ، وَأُمٍّ ، فَقَالَا : لِلِابْنَةِ النِّصْفُ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ ، فَأَتَى الرَّجُلُ عَبْدَ اللهِ فَسَأَلَهُ ، فَأَخْبَرَهُ بِمَا قَالَا ، فَقَالَ : قَدْ ضَلَلْتُ إِذًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُهْتَدِينَ ، وَلَكِنْ أَقْضِي بِمَا قَضَى بِهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لِلِابْنَةِ النِّصْفُ ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ ، تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ .
ہزیل رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ایک شخص سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ اور سیدنا سلمان بن ربیعہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے بیٹی، پوتی اور سگی بہن کی وراثت کے بارے میں دریافت کیا، تو ان دونوں نے کہا: ”بیٹی کے لیے نصف (آدھا مال) ہے اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“، پھر وہ شخص سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور انہیں ان دونوں کے فتوے کے بارے میں بتایا، تو انہوں نے فرمایا: ”(اگر میں بھی یہی کہوں) تو میں گمراہ ہو گیا اور ہدایت یافتہ لوگوں میں سے نہ رہا، بلکہ میں اس مسئلے میں وہی فیصلہ کروں گا جو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہے کہ: «لِلِابْنَةِ النِّصْفُ، وَلِابْنَةِ الِابْنِ السُّدُسُ، تَكْمِلَةُ الثُّلُثَيْنِ، وَمَا بَقِيَ فَلِلْأُخْتِ» ”بیٹی کے لیے نصف ہے، پوتی کے لیے چھٹا حصہ ہے تاکہ (بیٹیوں کا مجموعی حصہ) دو تہائی مکمل ہو جائے، اور جو باقی بچ جائے وہ بہن کا ہے“۔“