مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5216
وَعَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحْكِي نَبِيًّا مِنَ الْأَنْبِيَاءِ ضَرَبَهُ قَوْمُهُ فَهُوَ يَنْضَحُ الدَّمَ عَنْ وَجْهِهِ وَيَقُولُ : رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ ”گویا میں رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ ﷺ سابقہ انبیاء میں سے ایک نبی کا تذکرہ فرما رہے ہیں جنہیں ان کی قوم نے مارا (اور لہولہان کر دیا) تھا، چنانچہ وہ اپنے چہرے سے خون پونچھ رہے تھے اور یہ التجا کر رہے تھے کہ: «رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ» ”اے میرے پروردگار! میری قوم کو بخش دے کیونکہ وہ (نادان ہیں اور حقیقتِ حال) نہیں جانتے۔““