مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5212
وَعَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنِ الضَّحَّاكِ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ مَسْرُوقٍ فِي صُفَّةٍ فِيهَا تَمَاثِيلُ ، فَنَظَرَ إِلَى تِمْثَالٍ مِنْهَا ، فَقَالُوا : هَذَا تِمْثَالُ مَرْيَمَ ، فَقَالَ مَسْرُوقٌ : قَالَ عَبْدُ اللهِ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ الْمُصَوِّرُونَ .
ترجمہ
ضحاک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ میں مسروق رحمہ اللہ کے ساتھ ایک ایسے برآمدے میں موجود تھا جس میں کچھ مورتیاں لگی ہوئی تھیں، انہوں نے ان میں سے ایک مورتی کو دیکھا تو لوگوں نے بتایا کہ ”یہ سیدہ مریم رضی اللہ عنہا کا مجسمہ ہے“، تب مسروق رحمہ اللہ نے (اس پر متنبہ کرتے ہوئے) کہا کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”قیامت کے دن لوگوں میں سب سے زیادہ سخت عذاب ان تصویر سازوں کو دیا جائے گا جو (اللہ کی تخلیق کی مشابہت کرتے ہوئے جانداروں کی) تصویریں بناتے ہیں“۔