مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5195
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ ، حَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ ، قَالَ : رَمَى عَبْدُ اللهِ جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ مِنْ بَطْنِ الْوَادِي بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ ، يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ ، قَالَ : فَقِيلَ لَهُ : إِنَّ نَاسًا يَرْمُونَهَا مِنْ فَوْقِهَا ، فَقَالَ عَبْدُ اللهِ : هَذَا وَالَّذِي لَا إِلَهَ غَيْرُهُ مَقَامُ الَّذِي أُنْزِلَتْ عَلَيْهِ سُورَةُ الْبَقَرَةِ .
ترجمہ
عبدالرحمن بن یزید رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ نے بطنِ وادی سے جمرہ عقبہ کو سات کنکریاں ماریں اور آپ ہر کنکری کے ساتھ تکبیر کہتے تھے، راوی کہتے ہیں کہ ان سے عرض کیا گیا کہ کچھ لوگ تو اس کے اوپر والے حصے سے کنکریاں مارتے ہیں، تو سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس ذات کی قسم جس کے سوا کوئی معبودِ برحق نہیں! یہی اس ہستی (رسول اللہ ﷺ) کے قیام کا مقام ہے جن پر سورۃ البقرہ نازل کی گئی تھی۔“