مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا صَاحِبٌ لَنَا ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا ، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ ، فَقَالَ أَعْرَابِيٌّ فِي الْقَوْمِ : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَإِنَّ الْبَعِيرَ يَكُونُ فِي الْإِبِلِ الْعَظِيمَةِ فَتَكُونُ بِهِ النُّقْبَةُ بِذَنَبِهِ ، أَوْ بِمِشْفَرِهِ فَتَجْرَبُ الْإِبِلُ كُلُّهَا ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : فَمَنْ أَجْرَبَ الْأَوَّلَ ؟ ثُمَّ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : لَا عَدْوَى ، وَلَا طِيَرَةَ ، وَلَا صَفَرَ ، وَلَا هَامَةَ ، خَلَقَ اللهُ كُلَّ نَفْسٍ وَكَتَبَ حَيَاتَهَا ، وَرِزْقَهَا ، وَمُصِيبَاتِهَا .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تین مرتبہ ارشاد فرمایا: «لَا يُعْدِي شَيْءٌ شَيْئًا» ”کوئی چیز (بذاتِ خود) دوسری چیز کو متعدی نہیں ہوتی (بیماری نہیں لگاتی)“، تو حاضرین میں موجود ایک دیہاتی نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! ایک اونٹ اونٹوں کے بڑے ریوڑ میں ہوتا ہے، اسے اپنی دم یا ہونٹ پر خارش کا نشان لاحق ہوتا ہے تو (اس کے ساتھ رہنے سے) وہ تمام اونٹ خارش زدہ ہو جاتے ہیں؟ تب رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”پھر پہلے اونٹ کو کس نے خارش زدہ کیا تھا؟“، پھر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بیماری کا ازخود اڑ کر لگنا، بدشگونی لینا، صفر کے مہینے کی نحوست اور الو کی بدفالی کی کوئی حقیقت نہیں ہے، اللہ تعالیٰ نے ہر جان کو پیدا فرمایا اور اس کی زندگی، اس کا رزق اور اس پر آنے والی مصیبتیں (پہلے سے ہی) لکھ دی ہیں۔“ اس روایت کی سند میں امام ابو زرعہ رحمہ اللہ نے اپنے ایک غیر معروف (مبہم) ساتھی سے روایت کیا ہے۔