مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5131
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : قَالَ أُنَاسٌ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ؟ قَالَ : أَمَّا مَنْ أَحْسَنَ مِنْكُمْ فِي الْإِسْلَامِ فَلَا يُؤَاخَذُ بِهَا ، وَمَنْ أَسَاءَ أُخِذَ بِعَمَلِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ وَالْإِسْلَامِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کچھ لوگوں نے رسول اللہ ﷺ سے عرض کی: ”کیا ہم سے ان اعمال کا بھی مواخذہ کیا جائے گا جو ہم نے زمانۂ جاہلیت میں کیے؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس نے اسلام لانے کے بعد نیکوکاری اور حسنِ عمل کا مظاہرہ کیا تو اس سے ان کاموں پر مواخذہ نہیں کیا جائے گا جو اس نے جاہلیت میں کیے تھے، اور جس نے (اسلام لانے کے بعد بھی) برا عمل کیا، اس سے جاہلیت اور اسلام دونوں زمانوں کے اعمال پر باز پرس کی جائے گی۔“