مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5127
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الْأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كُنْتُ مَعَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، فَأَتَى الْغَائِطَ ، فَقَالَ : الْتَمِسُوا لِي ثَلَاثَةَ أَحْجَارٍ ، فَلَمْ أَجِدْ إِلَّا حَجَرَيْنِ وَرَوْثَةً ، فَأَخَذَ الْحَجَرَيْنِ وَرَدَّ الرَّوْثَةَ ، وَقَالَ : هَذِهِ رِجْسٌ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھا کہ آپ ﷺ قضائے حاجت کے لیے تشریف لے گئے اور ارشاد فرمایا: ”میرے لیے تین پتھر تلاش کرو“، تو مجھے صرف دو پتھر اور لید کا ایک ٹکڑا ملا، پس آپ ﷺ نے دونوں پتھر تو لے لیے لیکن لید کا وہ ٹکڑا واپس کر دیا اور ارشاد فرمایا: «هَذِهِ رِجْسٌ» ”یہ ناپاکی ہے“۔