مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5118
حَدَّثَنَا مُحَمَّدٌ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دِينَارٍ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ الْهَجَرِيِّ ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ ، قَالَ أَبُو يَعْلَى : أَحْسَبُهُ عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : الْمِسْكِينُ لَيْسَ الطَّوَّافَ عَلَيْكُمُ الَّذِي تَرُدُّهُ اللُّقْمَةُ وَاللُّقْمَتَانِ ، وَالتَّمْرَةُ وَالتَّمْرَتَانِ ، قُلْنَا : فَمَا الْمِسْكِينُ يَا رَسُولَ اللهِ ؟ قَالَ : الَّذِي لَا يَجِدُ مَا يُغْنِيهِ ، وَيَسْتَحِي أَنْ يَسْأَلَ النَّاسَ ، وَلَا يُفْطَنُ لَهُ فَيُتَصَدَّقُ عَلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مسکین وہ (سائل) نہیں ہے جو تمہارے پاس چکر لگاتا ہے اور اسے ایک دو لقمے یا ایک دو کھجوریں دے کر ٹال دیا جاتا ہے“، ہم نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! پھر مسکین (حقیقت میں) کون ہے؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”وہ شخص جو اتنی استطاعت نہ رکھتا ہو جو اسے بے نیاز کر دے، اور وہ لوگوں سے سوال کرنے میں شرماتا ہو، نیز اس کی (حاجت مندی کا) کسی کو پتہ نہ چلے کہ اسے صدقہ دیا جائے“۔ امام ابو یعلیٰ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میرا گمان ہے کہ یہ روایت سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے مروی ہے۔