مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : لَا تُبَاشِرِ الْمَرْأَةُ الْمَرْأَةَ تَنْعَتُهَا لِزَوْجِهَا أَوْ تَصِفُهَا لِلرَّجُلِ حَتَّى كَأَنَّهُ يَنْظُرُ إِلَيْهَا ، وَإِنْ كَانَ ثَلَاثَةٌ فَلَا يَتَنَاجَى اثْنَانِ دُونَ صَاحِبِهِمَا ، فَإِنَّ ذَلِكَ يُحْزِنُهُ ، وَمَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ كَاذِبًا لِيَقْتَطِعَ بِهَا مَالَ أَخِيهِ أَوْ مَالَ امْرِئٍ مُسْلِمٍ ، لَقِيَ اللهَ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ ، قَالَ : فَسَمِعَ الْأَشْعَثُ بْنُ قَيْسٍ ابْنَ مَسْعُودٍ يَذْكُرُ هَذَا الْحَدِيثَ ، فَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي رَجُلَيْنِ اخْتَصَمَا فِي بِئْرٍ .
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: ”کوئی عورت کسی دوسری عورت سے (بے پردہ) جسم نہ ملائے کہ پھر اپنے شوہر کے سامنے - یا (کسی) مرد کے سامنے - اس کا حلیہ اس طرح بیان کرے گویا وہ اسے دیکھ رہا ہو۔ اور جب تین آدمی ہوں تو دو آدمی اپنے تیسرے ساتھی کو چھوڑ کر آپس میں سرگوشی نہ کریں، کیونکہ یہ بات اسے غمگین کر دیتی ہے۔ اور جس نے جھوٹی قسم اس لیے کھائی کہ اس کے ذریعے اپنے بھائی کا یا کسی مسلمان آدمی کا مال ہتھیا لے تو وہ اللہ سے اس حال میں ملے گا کہ اللہ اس پر غضبناک ہوگا۔“ راوی کہتے ہیں: سیدنا اشعث بن قیس رضی اللہ عنہ نے سیدنا ابن مسعود رضی اللہ عنہ کو یہ حدیث بیان کرتے سنا تو فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ نے یہ بات ان دو آدمیوں کے بارے میں فرمائی تھی جو ایک کنویں کے بارے میں جھگڑ پڑے تھے۔“