مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ نُمَيْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْجَوَّابِ ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : كَانَ رَجُلٌ كَثِيرَ الْمَالِ ، لَمَّا حَضَرَهُ الْمَوْتُ ، قَالَ لِأَهْلِهِ : إِنْ فَعَلْتُمْ مَا أَمَرْتُكُمْ بِهِ ، أَوْرَثْتُكُمْ مَالًا كَثِيرًا ، قَالُوا : نَعَمْ ، قَالَ : إِذَا مُتُّ فَاحْرِقُونِي ، ثُمَّ اطْحَنُونِي ، فَإِذَا كَانَ يَوْمُ رِيحٍ ، فَارْتَقُوا فَوْقَ قُلَّةِ جَبَلٍ فَاذْرُونِي ، فَإِنَّ اللهَ إِنْ قَدَرَ عَلَيَّ لَمْ يَغْفِرْ لِي ، فَفُعِلَ ذَلِكَ بِهِ ، فَاجْتَمَعَ فِي يَدَيِ اللهِ ، فَقَالَ : مَا حَمَلَكَ عَلَى مَا صَنَعْتَ ؟ قَالَ : يَا رَبِّ مَخَافَتُكَ ، قَالَ : فَاذْهَبْ فَقَدْ غَفَرْتُ لَكَ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”ایک بہت مالدار شخص تھا، جب اس کی موت کا وقت قریب آیا تو اس نے اپنے گھر والوں سے کہا: اگر تم نے وہ کام کیا جس کا میں تمہیں حکم دیتا ہوں تو میں تمہیں وراثت میں بہت سا مال دوں گا، انہوں نے کہا: جی ہاں، اس نے کہا: جب میں مر جاؤں تو مجھے جلا دینا، پھر (میری ہڈیوں کو) پیس دینا اور جب تیز ہوا چلے تو کسی پہاڑ کی چوٹی پر چڑھ کر مجھے (میری راکھ کو) بکھیر دینا، کیونکہ اگر اللہ نے مجھے گرفت میں لے لیا تو وہ مجھے معاف نہیں فرمائے گا، چنانچہ اس کے ساتھ ویسا ہی کیا گیا، پھر وہ اللہ کے حضور (میدانِ محشر میں) پیش ہوا تو اللہ تعالیٰ نے دریافت فرمایا: تجھے اس عمل پر کس چیز نے ابھارا جو تو نے کیا؟ اس نے عرض کیا: «يَا رَبِّ مَخَافَتُكَ» ”اے میرے رب! تیرے ڈر نے“، تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا: تو اب جا، میں نے تجھے یقیناً معاف کر دیا۔“