مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5103
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ الْمُعْتَمِرِ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ ، عَنْ عَبِيدَةَ السَّلْمَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : خَيْرُ أُمَّتِي الْقَرْنُ الَّذِينَ يَلُونِي ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ ، ثُمَّ يَجِيءُ قَوْمٌ تَسْبِقُ شَهَادَةُ أَحَدِهِمْ يَمِينَهُ ، وَيَمِينُهُ شَهَادَتَهُ ، قَالَ : فَقَالَ إِبْرَاهِيمُ : كُنَّا نُنْهَى أَنْ نَحْلِفَ بِالْعَهْدِ وَالشَّهَادَاتِ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے بہترین لوگ وہ ہیں جو میرے زمانے میں ہیں، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر وہ جو ان کے بعد آئیں گے، پھر ایسے لوگ پیدا ہوں گے جن کی گواہی ان کی قسم سے پہلے اور ان کی قسم ان کی گواہی سے پہلے ہوا کرے گی“، ابراہیم نخعی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ: ”ہمیں بچپن میں عہد اور گواہیوں کے الفاظ کے ساتھ قسمیں کھانے سے روکا جاتا تھا۔“