مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ الْوَاسِطِيُّ ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ ، عَنِ الْعَلَاءِ بْنِ الْمُسَيِّبِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي عُبَيْدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، عَنِ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ، قَالَ : إِنَّهُ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ مِنْ بَنِي إِسْرَائِيلَ كَانَ إِذَا عَمِلَ الْعَامِلُ مِنْهُمْ بِالْخَطِيئَةِ نَهَاهُ النَّاهِي تَعْذِيرًا ، فَإِذَا كَانَ مِنَ الْغَدِ جَالَسَهُ ، وَآكَلَهُ ، وَشَارَبَهُ ، كَأَنْ لَمْ يَرَهُ عَلَى الْخَطِيئَةِ بِالْأَمْسِ ، فَلَمَّا رَأَى اللهُ ذَلِكَ مِنْهُمْ ضَرَبَ بِقُلُوبِ بَعْضِهِمْ عَلَى بَعْضٍ ، وَلَعَنَهُمْ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّهِمْ دَاوُدَ ، وَعِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ ، ذَلِكَ بِمَا عَصَوْا وَكَانُوا يَعْتَدُونَ ، وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ ، لَتَأْمُرُنَّ بِالْمَعْرُوفِ ، وَلَتَنْهَوُنَّ عَنِ الْمُنْكَرِ ، وَلَتَأْطُرُنَّهُ عَلَى الْحَقِّ أَطْرًا ، أَوْ لَيَضْرِبَنَّ اللهُ قُلُوبَ بَعْضِكُمْ بِبَعْضٍ ، وَيَلْعَنَكُمْ كَمَا لَعَنَهُمْ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم سے پہلے بنی اسرائیل میں جب کوئی گناہ کا ارتکاب کرتا تو روکنے والا اسے محض زبانی جمع خرچ اور خانہ پوری کے طور پر روک دیتا، پھر اگلے روز وہ اس گناہ گار کے ساتھ اسی طرح اٹھتا بیٹھتا اور کھانے پینے میں شریک ہوتا گویا اس نے اسے کل گناہ کرتے دیکھا ہی نہ تھا؛ پس جب اللہ عزوجل نے ان کا یہ طرزِ عمل دیکھا تو ان کے دلوں کو ایک دوسرے جیسا کر دیا (اور آپس میں ٹکرا دیا) اور اپنے انبیاء سیدنا داؤد اور سیدنا عیسیٰ بن مریم علیہما السلام کی زبانِ مبارک پر ان پر لعنت فرمائی، ﴿یہ اس لیے کہ انہوں نے نافرمانی کی اور وہ حد سے تجاوز کرتے تھے﴾؛ اس ذات کی قسم جس کے دستِ قدرت میں میری جان ہے! تم لازماً نیکی کا حکم دو گے اور برائی سے روکو گے اور ظالم کو حق کی طرف آنے پر سختی سے مجبور کرو گے، ورنہ اللہ تعالیٰ تمہارے دلوں کو بھی ایک دوسرے جیسا کر دے گا اور تم پر بھی ویسے ہی لعنت فرمائے گا جیسے ان پر فرمائی“۔