مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 509
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ نَصْرِ بْنِ حَاجِبٍ ، حَدَّثَنَا هِلَالُ بْنُ خَبَّابٍ ، عَنْ زَاذَانَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : حَقُّ الْمُسْلِمِ عَلَى الْمُسْلِمِ سِتٌّ : يُسَلِّمُ عَلَيْهِ إِذَا لَقِيَهُ ، وَيُجِيبُهُ إِذَا دَعَاهُ ، وَيَنْصَحُ لَهُ بِالْغَيْبِ ، وَيُشَمِّتُ عَلَيْهِ إِذَا عَطَسَ ، وَيَعُودُهُ إِذَا مَرِضَ ، وَيَشْهَدُ جِنَازَتَهُ إِذَا مَاتَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”ایک مسلمان کے دوسرے مسلمان پر چھ حقوق ہیں: جب وہ اس سے ملاقات کرے تو اسے سلام کرے، جب وہ اسے دعوت دے تو اسے قبول کرے، اس کی غیر موجودگی میں (یا پیٹھ پیچھے) اس کا خیر خواہ رہے، جب اسے چھینک آئے تو اس کی چھینک کا جواب دے، جب وہ بیمار ہو جائے تو اس کی عیادت کرے، اور جب وہ وفات پا جائے تو اس کے جنازے میں شرکت کرے۔“