❮
❯
حدیث نمبر: 5085
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عُقْبَةَ الشَّيْبَانِيُّ ، حَدَّثَنَا زَائِدَةُ ، عَنْ عَاصِمٍ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، قَالَ : خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَى الْمَسْجِدِ ، فَإِذَا فِيهِ نِسْوَةٌ مِنَ الْأَنْصَارِ ، فَأَتَاهُنَّ ، فَوَعَظَهُنَّ ، وَذَكَّرَهُنَّ ، وَقَالَ : مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ مِنْ أَجَلِّهِنَّ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَرَأَيْتَ ذَاتَ الِاثْنَيْنِ ؟ فَقَالَ : مَا مِنْكُنَّ امْرَأَةٌ يَمُوتُ لَهَا اثْنَانِ إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ مسجد کی جانب تشریف لے گئے تو وہاں انصار کی کچھ خواتین موجود تھیں، آپ ﷺ ان کے پاس تشریف لائے، انہیں وعظ و نصیحت فرمائی اور (آخرت کی) یاد دہانی کرائی، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے بھی تین بچے فوت ہو جائیں گے وہ یقیناً جنت میں داخل ہوگی“، ان میں سے ایک نہایت معزز خاتون نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! بھلا اس عورت کے بارے میں کیا ارشاد ہے جس کے دو بچے فوت ہوئے ہوں؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم میں سے جس عورت کے دو بچے بھی فوت ہو جائیں وہ بھی جنت میں داخل ہو جائے گی“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5085
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه المعجم الكبير للطبراني برقم: 10414، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 5063»