مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5071
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ شَقِيقٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ ، أَنُؤَاخَذُ بِمَا عَمِلْنَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ؟ فَقَالَ : مَنْ أَحْسَنَ فِي الْإِسْلَامِ لَمْ يُؤْخَذْ بِمَا عَمِلَ بِهِ فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، وَإِنْ أَسَاءَ فِي الْإِسْلَامِ أُخِذَ بِالْأَوَّلِ وَالْآخِرِ .
ترجمہ
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے دریافت کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا زمانہ جاہلیت میں کیے گئے ہمارے اعمال پر بھی ہماری پکڑ ہوگی؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”جس نے اسلام لانے کے بعد نیک رویہ اختیار کیا، اس سے ان کاموں کا مواخذہ نہیں کیا جائے گا جو اس نے جاہلیت میں کیے تھے، اور جس نے اسلام میں (آنے کے بعد بھی) برائی کی، اس سے پہلے اور پچھلے (دونوں ادوار کے اعمال) پر گرفت کی جائے گی۔“