مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَوْنٍ الْخَرَّازُ ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ ، عَنْ أَبَانَ بْنِ إِسْحَاقَ ، عَنِ الصَّبَّاحِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ ، عَنْ مُرَّةَ الْهَمْدَانِيِّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اسْتَحْيُوا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ ، فَلْيَحْفَظِ الرَّأْسَ وَمَا حَوَى ، وَلْيَحْفَظِ الْبَطْنَ وَمَا وَعَى ، وَلْيَذْكُرِ الْمَوْتَ وَالْبِلَى ، وَمَنْ أَرَادَ الْآخِرَةَ تَرَكَ زِينَةَ الدُّنْيَا ، فَمَنْ فَعَلَ ذَلِكَ ، فَقَدِ اسْتَحْيَا مِنَ اللهِ حَقَّ الْحَيَاءِ .
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تم اللہ تعالیٰ سے ویسی حیا کرو جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے، پس (اللہ سے حیا کا تقاضا یہ ہے کہ) انسان اپنے سر اور ان تمام اعضاء کی جو اس کے تابع ہیں حفاظت کرے، اور پیٹ اور ان تمام چیزوں کی جو اس نے اپنے اندر سمیٹ رکھی ہیں نگہبانی کرے، اور موت اور (مرنے کے بعد ہڈیوں کے) بوسیدہ ہونے کو کثرت سے یاد رکھے، اور جو شخص آخرت کی کامیابی کا ارادہ رکھتا ہے وہ دنیا کی زیب و زینت کو ترک کر دیتا ہے، چنانچہ جس نے یہ تمام امور سرانجام دیے اس نے اللہ تعالیٰ سے ویسی حیا کی جیسا کہ اس سے حیا کرنے کا حق ہے“۔