❮
❯
حدیث نمبر: 504
حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ الزَّهْرَانِيُّ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْمُخْتَارِ الْأَنْصَارِيُّ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ فَيْرُوزَ ، حَدَّثَنِي حُضَيْنُ بْنُ الْمُنْذِرِ الرَّقَاشِيُّ ، قَالَ : شَهِدْتُ عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ وَأُتِيَ بِالْوَلِيدِ بْنِ عُقْبَةَ قَدْ صَلَّى بِأَهْلِ الْكُوفَةِ الصُّبْحَ أَرْبَعًا ، ثُمَّ قَالَ : أَزِيدُكُمْ ؟ قَالَ : شَهِدَ عَلَيْهِ حُمْرَانُ وَرَجُلٌ آخَرُ ، شَهِدَ أَحَدُهُمَا أَنَّهُ رَآهُ يَشْرَبُهَا - يَعْنِي الْخَمْرَ - وَشَهِدَ الْآخَرُ أَنَّهُ رَآهُ يَتَقَيَّؤُهَا ، فَقَالَ عُثْمَانُ : إِنَّهُ لَمْ يَتَقَيَّأْهَا حَتَّى شَرِبَهَا ، فَقَالَ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ : أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ ، فَقَالَ عَلِيٌّ لِابْنِهِ الْحَسَنِ : أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ ، فَقَالَ الْحَسَنُ : وَلِّ حَارَّهَا مَنْ تَوَلَّى قَارَّهَا ، فَقَالَ لِعَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ابْنِ أَخِيهِ : أَقِمْ عَلَيْهِ الْحَدَّ ، فَأَخَذَ سَوْطًا فَجَلَدَهُ ، وَعَلِيٌّ يَعُدُّ ، فَلَمَّا بَلَغَ أَرْبَعِينَ ، قَالَ : أَمْسِكْ ، جَلَدَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَرْبَعِينَ ، وَأَبُو بَكْرٍ أَرْبَعِينَ ، وَعُمَرُ ثَمَانِينَ ، وَكُلٌّ سُنَّةٌ ، وَهَذَا أَحَبُّ إِلَيَّ .
ترجمہ

حضین بن منذر رقاشی رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر تھا کہ ولید بن عقبہ رضی اللہ عنہ کو لایا گیا جنہوں نے اہل کوفہ کو صبح کی چار رکعتیں پڑھائی تھیں اور پھر پوچھا تھا کہ ”کیا میں تمہارے لیے مزید اضافہ کر دوں؟“، ان کے خلاف حمران رحمہ اللہ اور ایک دوسرے شخص نے گواہی دی، ان میں سے ایک نے گواہی دی کہ اس نے انہیں شراب پیتے دیکھا ہے اور دوسرے نے گواہی دی کہ اس نے انہیں قے کرتے دیکھا ہے، تو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”اس نے قے اسی وقت کی ہے جب اس نے شراب پی رکھی تھی“، پھر آپ رضی اللہ عنہ نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”ان پر حد قائم کریں“، تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے صاحبزادے سیدنا حسن رضی اللہ عنہ سے فرمایا: ”تم حد لگاؤ“، جس پر سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے (معذرت کرتے ہوئے) عرض کیا: ”اس (معاملے) کی تپش وہی جھیلے جس نے اس کی راحت و ٹھنڈک (یعنی منصبِ خلافت) سنبھالی ہے“، تب سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے اپنے بھتیجے سیدنا عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہما سے فرمایا: ”تم حد لگاؤ“، چنانچہ انہوں نے کوڑا پکڑا اور انہیں ضربیں لگائیں جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ گنتی کر رہے تھے، جب چالیس کوڑے پورے ہوئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”بس رک جاؤ“، اور فرمایا: ”نبی کریم ﷺ نے چالیس کوڑے لگائے، سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے بھی چالیس لگائے اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اسی کوڑے لگائے، یہ تمام طریقے سنت ہیں لیکن مجھے یہ (چالیس کوڑے لگانا) زیادہ پسند ہے“۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه / حدیث: 504
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 6396، وأخرجه صحيح مسلم برقم: 1707، وأخرجه سنن أبي داود برقم: 4480، وأخرجه سنن ابن ماجه برقم: 2569، 2571، وأخرجه مسند أحمد برقم: 625، 1027، 1087، 1188، وأخرجه سنن الدارمي برقم: 2312، وأخرجه فتح الباري برقم: 6397، وأخرجه شرح مشكل الآثار برقم: 2448، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 499»