مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ ، وَشَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ أَبِي حَمْزَةَ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ عَلْقَمَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ : أُتِيتُ بِالْبُرَاقِ ، فَرَكِبْتُهُ خَلْفَ جَبْرَائِيلَ ، فَسَارَ بِنَا ، فَكَانَ إِذَا أَتَى عَلَى جَبَلٍ ارْتَفَعَتْ رِجْلَاهُ ، وَإِذَا هَبَطَ ارْتَفَعَتْ يَدَاهُ ، فَسَارَ بِنَا فِي أَرْضٍ غُمَّةٍ مُنْتِنَةٍ ، وَأَفْضَيْنَا إِلَى أَرْضٍ فَيْحَاءَ طَيِّبَةٍ ، فَقُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ إِنَّا كُنَّا نَسِيرُ فِي أَرْضٍ غُمَّةٍ مُنْتِنَةٍ ، وَإِنَّا أَفْضَيْنَا إِلَى أَرْضٍ فَيْحَاءَ طَيِّبَةٍ ، فَقَالَ : تِلْكَ أَرْضُ النَّارِ ، وَهَذِهِ أَرْضُ الْجَنَّةِ .
فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ وَهُوَ قَائِمٌ يُصَلِّي قَالَ : فَقَالَ : مَنْ هَذَا مَعَكَ يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَذَا أَخُوكَ مُحَمَّدٌ ، فَرَحَّبَ ، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ قَالَ : سَلْ لِأُمَّتِكَ الْيُسْرَ .
قَالَ : قُلْتُ : مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَذَا أَخُوكَ عِيسَى .
قَالَ : ثُمَّ سَارَ ، فَأَتَيْنَا عَلَى رَجُلٍ ، فَقَالَ : مَنْ مَعَكَ يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَذَا أَخُوكَ مُحَمَّدٌ قَالَ : فَرَحَّبَ بِي ، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ قَالَ : سَلْ لِأُمَّتِكَ الْيُسْرَ .
قَالَ : قُلْتُ : مَنْ هَذَا يَا جِبْرِيلُ ؟ قَالَ : هَذَا أَخُوكَ مُوسَى .
قَالَ : ثُمَّ سِرْنَا ، فَرَأَيْنَا مَصَابِيحَ وَضَوْءًا ، فَقُلْتُ : مَا هَذَا يَا جِبْرِيلُ ؟ فَقَالَ : هَذِهِ شَجَرَةُ أَبِيكَ إِبْرَاهِيمَ ، أَتَدْنُو مِنْهَا ؟ قَالَ : فَقُلْتُ : نَعَمْ ، فَدَنَوْنَا مِنْهَا ، فَرَحَّبَ ، وَدَعَا لِي بِالْبَرَكَةِ ، ثُمَّ مَضَيْنَا ، حَتَّى أَتَيْنَا بَيْتَ الْمَقْدِسِ ، وَنُشِرَ لِيَ الْأَنْبِيَاءُ ، مَنْ سَمَّى اللهُ ، وَمَنْ لَمْ يُسَمِّ ، وَصَلَّيْتُ بِهِمْ ، إِلَّا هَؤُلَاءِ النَّفَرَ الثَّلَاثَةَ : مُوسَى ، وَعِيسَى ، وَإِبْرَاهِيمَ .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میرے پاس براق لایا گیا تو میں اس پر جبریل (علیہ السلام) کے پیچھے سوار ہوا اور وہ ہمیں لے کر چل پڑا، اس کی رفتار کا عالم یہ تھا کہ جب وہ کسی پہاڑ پر چڑھتا تو اس کی پچھلی ٹانگیں بلند ہو جاتیں اور جب نیچے اترتا تو اس کے اگلے ہاتھ بلند ہو جاتے، پھر وہ ہمیں لے کر ایک تاریک اور بدبودار زمین سے گزرا اور اس کے بعد ہم ایک نہایت وسیع اور خوشبودار زمین میں پہنچے، تو میں نے دریافت کیا کہ اے جبریل! ہم ایک نہایت تاریک اور بدبودار زمین سے گزرے تھے اور اب اس کشادہ اور پاکیزہ زمین پر آگئے ہیں (یہ کیا ہے)؟ انہوں نے بتایا کہ وہ جہنم کی زمین تھی اور یہ جنت کی سرزمین ہے۔ پھر ہم ایک صاحب کے پاس پہنچے جو کھڑے نماز پڑھ رہے تھے، انہوں نے دریافت کیا کہ اے جبریل! تمہارے ساتھ یہ کون ہیں؟ جبریل (علیہ السلام) نے جواب دیا کہ یہ آپ کے بھائی محمد (ﷺ) ہیں، چنانچہ انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا اور میرے لیے برکت کی دعا فرمائی اور کہا کہ اپنی امت کے لیے آسانی طلب کیجیے گا۔ میں نے پوچھا کہ اے جبریل! یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ یہ آپ کے بھائی عیسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ پھر وہ ہمیں لے کر چلے تو ہم ایک اور شخص کے پاس پہنچے جنہوں نے پوچھا کہ اے جبریل! تمہارے ساتھ کون ہے؟ انہوں نے جواب دیا کہ یہ آپ کے بھائی محمد (ﷺ) ہیں، انہوں نے مجھے خوش آمدید کہا، میرے حق میں برکت کی دعا کی اور کہا کہ اپنی امت کے لیے آسانی طلب کیجیے گا۔ میں نے پوچھا کہ اے جبریل! یہ کون ہیں؟ انہوں نے بتایا کہ یہ آپ کے بھائی موسیٰ (علیہ السلام) ہیں۔ پھر ہم آگے بڑھے تو ہمیں کچھ قندیلیں اور روشنی دکھائی دی، میں نے پوچھا کہ اے جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے بتایا کہ یہ آپ کے والد (جدِ امجد) ابراہیم (علیہ السلام) کا درخت ہے، کیا آپ اس کے قریب ہونا چاہیں گے؟ میں نے کہا کہ جی ہاں، چنانچہ ہم ان کے قریب ہوئے تو انہوں نے مرحبا کہا اور میرے لیے خیر و برکت کی دعا فرمائی، پھر ہم آگے بڑھے یہاں تک کہ بیت المقدس پہنچے، وہاں میرے لیے ان تمام انبیاء کو جمع کیا گیا جن کا اللہ نے ﴿نام لیا ہے اور جن کا نام نہیں لیا﴾، اور میں نے ان سب کو نماز پڑھائی سوائے ان تین افراد کے یعنی موسیٰ، عیسیٰ اور ابراہیم (علیہم السلام) کے۔“