مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 5015
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا الْمَسْعُودِيُّ ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللهِ ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ اللهِ : أَنَّ رَجُلَيْنِ كَانَا يَعْبُدَانِ اللهَ فَسَأَلَا اللهَ أَنْ يُمِيتَهُمَا جَمِيعًا ؛ فَمَاتَا جَمِيعًا فَدُفِنَا . قَالَ عَبْدُ اللهِ : فَلَوْ كُنْتُ ثَمَّ لَأَرَيْتُكُمْ قُبُورَهُمَا بِالنَّعْتِ الَّذِي نَعَتَ لَنَا رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ .
ترجمہ
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”دو شخص اللہ تعالیٰ کی عبادت کیا کرتے تھے، ان دونوں نے اللہ عزوجل سے یہ التجا کی کہ وہ ان دونوں کو ایک ساتھ موت عطا فرمائے، چنانچہ ان دونوں کی وفات ایک ساتھ ہی ہوئی اور انہیں دفن کر دیا گیا،“ سیدنا عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ”اگر میں وہاں موجود ہوتا تو تمہیں ان دونوں کی قبریں ان صفات و علامات کے ساتھ دکھاتا جو رسول اللہ ﷺ نے ہمیں بیان فرمائی تھیں۔“