❮
❯
حدیث نمبر: 5010
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ سِمَاكٍ ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ قَالَ : سَرَيْنَا ذَاتَ لَيْلَةٍ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْنَا : يَا رَسُولَ اللهِ ، لَوْ مَسِسْنَا الْأَرْضَ فَنِمْنَا ، وَرَعَتْ رِكَابُنَا ؟ قَالَ : فَمَنْ يَحْرُسُنَا ؟ قَالَ : فَقُلْتُ : أَنَا ، قَالَ : فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي ، فَلَمْ يُوقِظْنَا إِلَّا وَقَدْ طَلَعَتِ الشَّمْسُ ، وَلَمْ يَسْتَيْقِظْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِلَّا بِكَلَامِنَا قَالَ : فَأَمَرَ بِلَالًا ، فَأَذَّنَ ، ثُمَّ قَامَ ، فَصَلَّى بِنَا .
ترجمہ

سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک رات ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ سفر میں تھے، تو ہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کاش کہ ہم زمین پر پڑاؤ ڈالتے اور سو جاتے جبکہ ہماری سواریاں بھی چر لیتیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”تو پھر ہماری پہرے داری کون کرے گا؟“ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: ”میں کروں گا۔“ وہ فرماتے ہیں کہ پھر میری آنکھ لگ گئی، چنانچہ ہمیں سورج طلوع ہونے تک کسی چیز نے بیدار نہ کیا، اور رسول اللہ ﷺ بھی ہماری گفتگو کی آواز سے ہی بیدار ہوئے۔ بیان کیا کہ پھر آپ ﷺ نے سیدنا بلال رضی اللہ عنہ کو حکم دیا تو انہوں نے اذان کہی، پھر آپ ﷺ کھڑے ہوئے اور ہمیں نماز پڑھائی۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند عبد الله بن مسعود / حدیث: 5010
درجۂ حدیث محدثین: إسناده حسن
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده حسن . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«أخرجه صحيح البخاري برقم: 570، وأخرجه سنن النسائي برقم: 846، وأخرجه مصنف ابن أبي شيبة برقم: 5، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 4989»