مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عبد الله بن مسعود— عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ باب: عبداللہ بن مسعود کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ بَهْدَلَةَ ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَسَمَ غَنَائِمَ حُنَيْنٍ بِالْجِعِرَّانَةِ ، فَازْدَحَمُوا عَلَيْهِ ، فَقَالَ : إِنَّ عَبْدًا مِنْ عَبِيدِ اللهِ ، بَعَثَهُ اللهُ إِلَى قَوْمٍ فَكَذَّبُوهُ ، وَضَرَبُوهُ ، وَشَجُّوهُ ، قَالَ عَبْدُ اللهِ : كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَدْرَ الرَّحْلِ ، وَقَالَ هَكَذَا : رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِي ، فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ ، وَجَعَلَ أَبُو سَعِيدٍ الْقَوَارِيرِيُّ إِصْبَعَهُ الْإِبْهَامَ عَلَى جَبِينِهِ ، كَأَنَّهُ يَسْلُتُ شَيْئًا .
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مقامِ جعرانہ پر غنائمِ حنین تقسیم فرمائے، تو لوگ آپ ﷺ پر (کثرتِ ہجوم کے باعث) منڈلانے لگے جس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کے بندوں میں سے ایک بندہ (نبی) تھا جسے اللہ نے ایک قوم کی طرف بھیجا، تو انہوں نے اسے جھٹلایا، اسے مارا پیٹا اور اس کا سر زخمی کر دیا۔“ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ گویا میں اب بھی رسول اللہ ﷺ کو دیکھ رہا ہوں کہ آپ ﷺ کجاوے کے پاس (بیٹھے ہوئے ان لوگوں کا تذکرہ فرما رہے) تھے اور آپ ﷺ نے اس طرح فرمایا: «رَبِّ اغْفِرْ لِقَوْمِي فَإِنَّهُمْ لَا يَعْلَمُونَ» ”اے میرے رب! میری قوم کی مغفرت فرما دے کیونکہ وہ نادان ہیں۔“ اور (اس کے ایک راوی) ابو سعید القواريري رحمہ اللہ نے (اس کیفیت کو بیان کرتے ہوئے) اپنے انگوٹھے کو اپنی پیشانی پر پھیرا گویا وہ کسی چیز (خون وغیرہ) کو صاف کر رہے ہوں۔