مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4941
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْجَعْدِ ، أَخْبَرَنَا زُهَيْرٌ ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ ، عَنْ مُجَاهِدٍ ، أَنَّ السَّائِبَ ، سَأَلَ عَائِشَةَ ، فَقَالَ : إِنِّي قَدْ كَبِرْتُ ، وَإِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُصَلِّيَ إِلَّا جَالِسًا ، فَكَيْفَ تَرَيْنَ ؟ فَقَالَتْ : إِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ ، أَوْ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : صَلَاةُ الْجَالِسِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاتِهِ قَائِمًا .
ترجمہ
مجاہد رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ سیدنا سائب رضی اللہ عنہ نے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے دریافت کیا کہ ”میں بوڑھا ہو چکا ہوں اور اب میں بیٹھ کر ہی نماز پڑھنے کی سکت رکھتا ہوں، تو اس بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟“ انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے ہوئے سنا - یا (راوی کو شک ہے کہ انہوں نے کہا) رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «صَلَاةُ الْجَالِسِ عَلَى النِّصْفِ مِنْ صَلَاتِهِ قَائِمًا» ”بیٹھ کر نماز پڑھنے والے کا اجر، کھڑے ہو کر نماز پڑھنے والے کی نماز کے مقابلے میں آدھا ہے۔“