مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ، عَنْ لَيْثٍ ، عَنْ رَجُلٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : فِي قَوْلِهِ : وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ قَالَ : يَا بِنْتَ الصِّدِّيقِ - أَوْ يَا بِنْتَ أَبِي بَكْرٍ - الَّذِينَ يُصَلُّونَ ، وَيَصُومُونَ وَهُمْ يَفْرَقُونَ أَنْ لَا تُتَقَبَّلَ مِنْهُمْ ، وَيَتَصَدَّقُونَ وَيَفْرَقُونَ أَنْ لَا تُتَقَبَّلَ مِنْهُمْ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان: ﴿وَالَّذِينَ يُؤْتُونَ مَا آتَوْا وَقُلُوبُهُمْ وَجِلَةٌ أَنَّهُمْ إِلَى رَبِّهِمْ رَاجِعُونَ﴾ ”اور جو لوگ دیتے ہیں جو کچھ وہ دیتے ہیں اس حال میں کہ ان کے دل (اس خوف سے) لرز رہے ہوتے ہیں کہ انہیں اپنے رب کی طرف پلٹ کر جانا ہے“ کے متعلق ارشاد فرمایا: ”اے صدیق کی صاحبزادی! — یا فرمایا: اے ابوبکر کی صاحبزادی! — یہ وہ لوگ ہیں جو نمازیں پڑھتے ہیں اور روزے رکھتے ہیں اور وہ (اس بات سے) ڈرتے ہیں کہ کہیں ان سے یہ اعمال قبول نہ کیے جائیں، اور وہ صدقہ و خیرات کرتے ہیں اور اس بات سے ڈرتے ہیں کہ کہیں ان سے یہ صدقات قبول نہ کیے جائیں۔“