مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4890
حَدَّثَنَا مُجَاهِدٌ ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ ، حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ ذَكْوَانَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ ، قَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، فَالْبِكْرُ تَسْتَحِي ؟ قَالَ : سُكُوتُهَا إِقْرَارُهَا .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «اسْتَأْمِرُوا النِّسَاءَ فِي أَبْضَاعِهِنَّ» ”عورتوں سے ان کے نکاح کے معاملے میں ان کی رائے اور اجازت طلب کیا کرو۔“ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کنواری لڑکی تو (جواب دینے میں) شرم محسوس کرتی ہے؟“ آپ ﷺ نے فرمایا: «سُكُوتُهَا إِقْرَارُهَا» ”اس کی خاموشی ہی اس کا اقرار و رضامندی ہے۔“