مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4875
حَدَّثَنَا الْجَرَّاحُ بْنُ مَخْلَدٍ ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ يُونُسَ الْيَمَامِيُّ ، حَدَّثَنَا الْمُفَضَّلُ بْنُ ثَوَابٍ ، رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْيَمَامَةِ قَالَ : حَدَّثَنِي حُسَيْنُ بْنُ فَادِعٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ سَيْفِ بْنِ عَبْدِ اللهِ الْحِمْيَرِيِّ قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَرِجَالٌ مَعِي عَلَى عَائِشَةَ ، فَسَأَلْنَاهَا عَنِ الرَّجُلِ يَمْسَحُ فَرْجَهُ ، فَقَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : مَا أُبَالِي إِيَّاهُ مَسِسْتُ أَوْ أَنْفِي .
ترجمہ
سیف بن عبد اللہ الحمیری رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ وہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور میرے ساتھ چند دیگر افراد سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی خدمت میں حاضر ہوئے، پھر ہم نے ان سے اس شخص کے متعلق سوال کیا جو (وضو کے بعد) اپنی شرمگاہ کو چھو لیتا ہے، تو انہوں نے جواب دیا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے: «مَا أُبَالِي إِيَّاهُ مَسَسْتُ أَوْ أَنْفِي» ”مجھے اس کی کوئی پرواہ نہیں (یعنی وضو نہیں ٹوٹتا) کہ میں نے اسے چھوا ہے یا اپنی ناک کو۔“