مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4866
حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ، عَنْ أُمِّ ذَرَّةٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : أَنَا وَكَافِلُ الْيَتِيمِ فِي الْجَنَّةِ كَهَاتَيْنِ - وَجَمَعَ بَيْنَ السَّبَّابَةِ وَالْوُسْطَى - وَالسَّاعِي عَلَى الْيَتِيمِ ، وَالْأَرْمَلَةِ ، وَالْمِسْكِينِ ، كَالْمُجَاهِدِ فِي سَبِيلِ اللهِ ، وَالصَّائِمِ الْقَائِمِ لَا يَفْتُرُ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں اور یتیم کی کفالت کرنے والا جنت میں ان دو انگلیوں کی مانند ہوں گے“ - اور آپ ﷺ نے اپنی شہادت کی انگلی اور درمیان والی انگلی کو باہم ملا کر اشارہ فرمایا - ”اور یتیم، بیوہ اور مسکین کی ضروریات کی فراہمی کے لیے تگ و دو کرنے والا اللہ کی راہ میں جہاد کرنے والے اور اس روزے دار و شب بیدار کی مانند ہے جو (عبادت میں) کبھی سستی یا تھکن محسوس نہ کرے۔“