مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4850
حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ الْقَوَارِيرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو يَعْقُوبَ التَّوْأَمُ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَبِي مُلَيْكَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بَالَ ، فَاتَّبَعَهُ عُمَرُ بِكُوزٍ مِنْ مَاءٍ ، فَقَالَ : مَا هَذَا يَا عُمَرُ ؟ قَالَ : مَاءٌ تَتَوَضَّأُ يَا رَسُولَ اللهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : مَا أُمِرْتُ كُلَّمَا بُلْتُ أَنْ أَتَوَضَّأَ ، وَلَوْ فَعَلْتُ لَكَانَتْ سُنَّةً .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے پیشاب فرمایا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ پانی کا ایک کوزہ لے کر آپ ﷺ کے پیچھے آئے، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”اے عمر! یہ کیا ہے؟“ انہوں نے عرض کی: اللہ کے رسول! یہ پانی ہے تاکہ آپ وضو فرما لیں، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مجھے یہ حکم نہیں دیا گیا کہ میں جب بھی پیشاب کروں تو وضو کروں، اور اگر میں ایسا کرنے لگتا تو یہ ایک مستقل طریقہ (سنت) بن جاتا۔“