مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ، حَدَّثَنَا رِشْدِينُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أُسَامَةَ بْنِ الْهَادِ ، عَنْ عُثْمَانَ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ : قَالَ عَلِيٌّ ، قَالَ لِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَنْ أَشْقَى الْأَوَّلِينَ ؟ قُلْتُ : عَاقِرُ النَّاقَةِ ، قَالَ : صَدَقْتَ ، فَمَنْ أَشْقَى الْآخِرِينَ ؟ قُلْتُ : لَا عِلْمَ لِي يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : الَّذِي يَضْرِبُكَ عَلَى هَذِهِ ، وَأَشَارَ بِيَدِهِ إِلَى يَافُوخِهِ ، وَكَانَ يَقُولُ : وَدِدْتُ أَنَّهُ قَدِ انْبَعَثَ أَشْقَاكُمْ فَخَضَّبَ هَذِهِ مِنْ هَذِهِ ، يَعْنِي لِحْيَتَهُ مِنْ دَمِ رَأْسِهِ .
سیدنا صُہیب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیان فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھ سے دریافت فرمایا: ”اگلوں میں سب سے زیادہ بدبخت کون تھا؟“ میں نے عرض کیا: (سیدنا صالح علیہ السلام کی) اونٹنی کی کونچیں کاٹنے والا، آپ ﷺ نے فرمایا: ”تم نے سچ کہا، پھر یہ بتاؤ کہ پچھلوں میں سب سے زیادہ بدبخت کون ہے؟“ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! مجھے اس کا علم نہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: ”وہ شخص جو تمہارے یہاں ضرب لگائے گا“ اور آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک سے ان کے سر کے اوپری حصے کی طرف اشارہ فرمایا؛ اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ اکثر فرمایا کرتے تھے: ”میری یہ خواہش ہے کہ تم میں سے وہ بدبخت ترین شخص اٹھ کھڑا ہو اور اسے اس سے رنگین کر دے، یعنی (ان کی مراد یہ تھی کہ) ان کے سر کا خون ان کی داڑھی کو رنگین کر دے۔“