مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا حَاتِمٌ ، عَنِ ابْنِ حَرْمَلَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ نِيَارٍ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ ، أَنَّ رَجُلًا اسْتَأْذَنَ عَلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا سَمِعَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَوْتَهُ قَالَ : بِئْسَ الرَّجُلُ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطَ إِلَيْهِ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا خَرَجَ ، كَلَّمَتْهُ عَائِشَةُ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، قُلْتَ : بِئْسَ الرَّجُلُ بِئْسَ ابْنُ الْعَشِيرَةِ ، فَلَمَّا دَخَلَ انْبَسَطْتَ إِلَيْهِ ؟ قَالَ : يَا عَائِشَةُ ، إِنَّ مِنْ شِرَارِ النَّاسِ مَنِ اتُّقِيَ فُحْشُهُ .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی کریم ﷺ سے حاضر ہونے کی اجازت طلب کی، جب رسول اللہ ﷺ نے اس کی آواز سنی تو (اس کے شر سے آگاہ کرنے کے لیے) فرمایا: ”یہ کتنا برا آدمی ہے اور اپنے قبیلے کا کتنا برا فرزند ہے!“ پھر جب وہ شخص اندر داخل ہوا تو رسول اللہ ﷺ اس کے ساتھ نہایت خندہ پیشانی اور نرمی سے پیش آئے۔ جب وہ شخص چلا گیا تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! آپ نے اس کے متعلق پہلے تو یہ فرمایا تھا کہ ”کتنا برا آدمی ہے اور اپنے قبیلے کا کتنا برا فرزند ہے!“ لیکن جب وہ آپ کے پاس آیا تو آپ اس کے ساتھ اتنی خندہ پیشانی سے ملے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ”اے عائشہ! لوگوں میں بدترین وہ ہے جس کی بدکلامی اور فحش گوئی کے ڈر سے لوگ اس سے بچنے لگیں یا اس سے کنارہ کشی اختیار کر لیں۔“