مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، قَالَ : حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَيُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عَبِيدَةَ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : ذَكَرَ الْخَوَارِجَ ، فَقَالَ : فِيهِمْ رَجُلٌ مُخْدَجُ الْيَدِ ، أَوْ مُودَنُ الْيَدِ ، أَوْ مُثَدَّنُ الْيَدِ ، لَوْلَا أَنْ تَبْطَرُوا لَحَدَّثْتُكُمْ بِمَا وَعَدَ اللهُ الَّذِينَ يَقْتُلُونَهُمْ عَلَى لِسَانِ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : قُلْتُ : أَنْتَ سَمِعْتَهُ مِنْ مُحَمَّدٍ ، قَالَ : إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ ، إِي وَرَبِّ الْكَعْبَةِ .
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب خوارج کا تذکرہ ہوا تو آپ نے فرمایا: ”ان میں ایک ایسا شخص ہوگا جس کا ہاتھ ناقص (پیدائشی طور پر چھوٹا) ہوگا، یا فرمایا کہ وہ مختصر یا گوشت کے لوتھڑے کی مانند ہوگا؛ اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (اعمال چھوڑ کر صرف اسی بشارت پر) اترانے لگو گے تو میں تمہیں ان انعامات کی خبر ضرور دیتا جن کا وعدہ اللہ تعالیٰ نے محمد ﷺ کی زبانِ مبارک پر ان لوگوں کے لیے کیا ہے جو ان (خوارج) کو قتل کریں گے“، عبیدہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے دریافت کیا: کیا آپ نے یہ خود محمد ﷺ سے سنا ہے؟ تو آپ نے (تین مرتبہ) ارشاد فرمایا: ”ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم! ہاں، ربِ کعبہ کی قسم!“