مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ ، عَنْ صَالِحِ بْنِ كَيْسَانَ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ : لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةً مِنْ أَعْرَابِيٍّ ، فَجَاءَتْهُ أُمُّ سُنْبُلَةَ الْأَسْلَمِيَّةُ بِوَطْبِ لَبَنٍ ، أَهْدَتْهُ لَهُ ، فَقَالَ : أَفْرِغِي مِنْهُ فِي هَذَا الْقَعْبِ ، فَأَفْرَغَتْ ، فَتَنَاوَلَهُ فَشَرِبَ ، فَقُلْتُ : أَلَمْ تَقُلْ : لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةً مِنْ أَعْرَابِيٍّ ؟ فَقَالَ : إِنَّ أَعْرَابَ أَسْلَمَ لَيْسُوا بِأَعْرَابٍ ، وَلَكِنَّهُمْ أَهْلُ بَادِيَتِنَا ، وَنَحْنُ أَهْلُ حَاضِرَتِهِمْ ، إِنْ دَعَوْنَا أَجَبْنَاهُمْ ، وَإِنْ دَعَوْنَاهُمْ أَجَابُونَا .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا: «لَا أَقْبَلُ هَدِيَّةً مِنْ أَعْرَابِيٍّ» ”میں کسی دیہاتی کا ہدیہ قبول نہیں کرتا“۔ پھر آپ ﷺ کی خدمت میں سیدہ ام سنبلہ اسلمیہ رضی اللہ عنہا دودھ کا ایک مشکیزہ لے کر حاضر ہوئیں جو انہوں نے آپ ﷺ کو بطورِ ہدیہ پیش کیا تو آپ ﷺ نے فرمایا: «أَفْرِغِي مِنْهُ فِي هَذَا الْقَعْبِ» ”اس پیالے میں کچھ دودھ انڈیل دو“۔ انہوں نے دودھ انڈیل دیا، پھر آپ ﷺ نے اسے پکڑا اور نوش فرمایا، تو میں نے عرض کیا: کیا آپ نے یہ نہیں فرمایا تھا کہ ”میں کسی دیہاتی کا ہدیہ قبول نہیں کرتا“؟ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «إِنَّ أَعْرَابَ أَسْلَمْ لَيْسُوا بِأَعْرَابٍ، وَلَكِنَّهُمْ أَهْلُ بَادِيَتِنَا، وَنَحْنُ أَهْلُ حَاضِرَتِهِمْ. إِنْ دَعَوْنَا أَجَبْنَاهُمْ، وَإِنْ دَعَوْنَاهُمْ أَجَابُونَا» ”بے شک قبیلہ اسلم کے دیہاتی (عام) اعرابی نہیں ہیں، بلکہ وہ ہمارے دیہات کے باسی ہیں اور ہم ان کے شہر کے باسی ہیں؛ اگر ہم انہیں بلائیں تو وہ ہماری پکار پر لبیک کہتے ہیں اور اگر وہ ہمیں بلائیں تو ہم ان کی پکار کا جواب دیتے ہیں“۔