مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4771
حَدَّثَنَا عُقْبَةُ ، حَدَّثَنَا يُونُسُ ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ ، عَنِ الْمِقْدَامِ بْنِ شُرَيْحِ بْنِ هَانِئٍ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُؤْتَى بِالْإِنَاءِ فَآخُذُهُ ، فَأَضَعُ شَفَتَيَّ عَلَيْهِ ، ثُمَّ يَأْخُذُهُ فَيَضَعُ شَفَتَيْهِ عَلَى مَوْضِعِ شَفَتَيَّ ، وَآخُذُ الْعَظْمَ فَأَعَضُّ مِنْهُ ، ثُمَّ يَضَعُ فَاهُ عَلَى مَوْضِعِ فِيَّ ، وَأَنَا حَائِضٌ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے پاس (پانی یا مشروب کا) برتن لایا جاتا تو میں اسے تھام لیتی اور اپنے ہونٹ اس پر رکھ کر پیتی، پھر آپ ﷺ اسے پکڑ لیتے اور اپنے لبِ مبارک بعینہ اسی جگہ رکھتے جہاں میں نے اپنے ہونٹ رکھے ہوتے تھے۔ اسی طرح میں (گوشت لگی) ہڈی لیتی اور اس سے گوشت نوچ کر کھاتی، پھر آپ ﷺ اپنا دہنِ مبارک اسی جگہ رکھتے جہاں میں نے اپنا منہ لگایا ہوتا تھا، اور میں اس وقت حالتِ حیض میں ہوتی تھی۔“