مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 4746
حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُوسَى ، حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي الزِّنَادِ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَضَعُ لِحَسَّانَ مِنْبَرًا فِي الْمَسْجِدِ يَقُومُ عَلَيْهِ قَائِمًا يُفَاخِرُ عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَوْ يُنَافِحُ ، وَيَقُولُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - : إِنَّ اللهَ يُؤَيِّدُ حَسَّانَ بِرُوحِ الْقُدُسِ مَا نَافَحَ - أَوْ فَاخَرَ - عَنْ رَسُولِ اللهِ .
ترجمہ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مسجد میں سیدنا حسان رضی اللہ عنہ کے لیے منبر رکھواتے تھے جس پر وہ کھڑے ہو کر رسول اللہ ﷺ کی جانب سے (مشرکین کے مقابلے میں) مفاخرت کرتے یا آپ ﷺ کا دفاع کرتے تھے، اور رسول اللہ ﷺ فرماتے تھے: «إِنَّ اللَّهَ يُؤَيِّدُ حَسَّانَ بِرُوحِ الْقُدُسِ مَا نَافَحَ - أَوْ فَاخَرَ - عَنْ رَسُولِ اللَّهِ» ”بے شک اللہ تعالیٰ حسان کی روح القدس (سیدنا جبرائیل علیہ السلام) کے ذریعے اس وقت تک تائید فرماتا ہے جب تک وہ رسول اللہ ﷺ کی جانب سے مدافعت یا مفاخرت کرتے رہیں۔““