مسند أبي يعلى الموصلي
مسند عائشة— عائشہ کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَائِشَةَ باب: عائشہ کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ الرَّازِيُّ ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ يَحْيَى الصَّدَفِيِّ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ عُرْوَةَ ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ : كَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُصَلِّي فِي بَيْتِي ، فَأَقْبَلَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ ، فَقَامَ إِلَى جَنْبِهِ عَنْ يَمِينِهِ ، فَأَقْبَلَتْ عَقْرَبٌ نَحْوَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمَّا دَنَتْ مِنْهُ صُدَّتْ عَنْهُ ، ثُمَّ أَقْبَلَتْ نَحْوَ عَلِيٍّ ، فَأَخَذَ النَّعْلَ فَقَتَلَهَا وَهُوَ يُصَلِّي ، فَلَمَّا قَضَى صَلَاتَهُ قَالَ : قَاتَلَهَا اللهُ أَقْبَلَتْ نَحْوَ النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ثُمَّ صُدَّتْ عَنْهُ ، ثُمَّ أَقْبَلَتْ إِلَيَّ تُرِيدُنِي ، فَلَمْ يَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِقَتْلِهَا فِي الصَّلَاةِ بَأْسًا .
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ میرے گھر میں نماز ادا فرما رہے تھے کہ سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ آئے اور آپ ﷺ کے پہلو میں آپ کی دائیں جانب کھڑے ہو گئے، ”اتنے میں ایک بچھو نبی اکرم ﷺ کی جانب بڑھا، لیکن جب وہ آپ کے قریب پہنچا تو اسے ہٹا دیا گیا، پھر وہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی طرف لپکا تو انہوں نے نماز ہی کی حالت میں اپنا جوتا پکڑا اور اسے مار ڈالا، جب وہ اپنی نماز سے فارغ ہوئے تو انہوں نے کہا: «قَاتَلَهَا اللهُ» ”اللہ اسے غارت کرے“، یہ نبی اکرم ﷺ کی طرف بڑھا تو اسے پھیر دیا گیا، پھر میری طرف متوجہ ہوا اور مجھے نقصان پہنچانے کا ارادہ کیا، چنانچہ رسول اللہ ﷺ نے نماز کے دوران اسے قتل کرنے میں کوئی حرج یا مضائقہ محسوس نہیں فرمایا۔“