مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 468
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا مُصْعَبُ بْنُ الْمِقْدَامِ ، حَدَّثَنَا مِنْدَلٌ ، عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ ، عَنْ أَسْمَاءَ بِنْتِ عَابِسٍ ، عَنْ أَبِيهَا ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّ السِّقْطَ لَيُرَاغِمُ رَبَّهُ إِنْ أَدْخَلَ أَبَوَيْهِ النَّارَ حَتَّى يُقَالَ لَهُ : أَيُّهَا السِّقْطُ الْمُرَاغِمُ رَبَّهُ ، ارْجِعْ فَإِنِّي قَدْ أَدْخَلْتُ أَبَوَيْكَ الْجَنَّةَ ، قَالَ : فَيَجُرُّهُمَا بِسَرَرِهِ حَتَّى يُدْخِلَهُمَا الْجَنَّةَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بلاشبہ ادھورا پیدا ہونے والا بچہ (سِقط) اپنے رب سے اس وقت ناز و اصرار کے ساتھ تکرار کرے گا جب وہ اس کے والدین کو دوزخ میں داخل کرے گا، یہاں تک کہ اس سے کہا جائے گا: اے اپنے رب سے تکرار کرنے والے سِقط! واپس پلٹ جا، بیشک میں نے تیرے والدین کو جنت میں داخل کر دیا ہے“، آپ ﷺ نے فرمایا: ”پھر وہ بچہ اپنی ناف (نال) کے ذریعے ان دونوں کو گھسیٹ کر لے جائے گا یہاں تک کہ انہیں جنت میں داخل کر دے گا“۔